کمپنیکا قیام اورپس منظر:

یو،بی،ایل ’یونائیٹڈ برانڈز (لمیٹڈ)‘نے 1965 میں ’(یو ،ڈی،ایل) انڈسٹریزلمیٹڈ ‘کے نام سے کام کا آغاز کیا اور (کے،ایس ،ای) میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرائی۔کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں بجلی کی گھریلو اشیاء کی تجارت،مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ وغیرہ شامل تھیں۔1997 میں تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔24 جون 2005 میں نئی انتظامیہ نے ذمے داری سنبھالی اور 5 اپریل 2006 سے’ (یو ،ڈی،ایل) انڈسٹریزلمیٹڈ‘ کا نام تبدیل کرکے’ یونائیٹڈ برانڈز (لمیٹڈ)‘رکھ دیا گیا۔


آج( یو،بی،ایل) ’یونائیٹڈ برانڈز لمیٹڈ‘درآمد،فروخت(سیل)،ڈسٹری بیو شن اور مارکیٹنگ کی مہارت کے ساتھ پاکستان کاصف اول کا ڈسٹری بیوشن ہاؤس ہے۔کچھ ملٹی نیشنل کمپنیز جیسے لگژری چاکلیٹ برانڈ(لندٹ)Lindt،مشہور زمانہ بے بی کیئر برانڈ(جانسن)اور معروف اسکن کیئر برانڈ (کلین اینڈ کلیئر)ہماری ڈسٹری بیوشن خدمات کا حصہ ہیں۔

کمپنی پروفائل

کمپنی رجسٹریشن تفصیل

کمپنی رجسٹریشن نمبر: K-1765/20677
نیشنل ٹیکس نمبر: 071249-7
سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر: 17-50-9999-322-28

رجسٹرڈ آفس اور ہیڈ آفس

آٹھویں منزل ،این آئی سی بلڈنگ،عباسی شہید روڈ،کراچی۔
فون نمبر: 0213-5683944-45, 0213-5684246
فیکس نمبر: 0213-5635530
ای میل: info@ubl.com

برانچ ایڈرس

مندرجہ زیل لنک پر کلک کرکے برانچ ایڈریس ڈاؤن لوڈ کریں-


Download Addresses

منسلک کمپنیاں

انٹرنیشنل برانڈ لمیٹڈ

ہماری مصنوعات:

یو بی ایل مندرجہ زیل وسیع پورٹ فولیو کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور ڈسٹربیوشن سے منسلک ہے


جانسن اینڈ جانسن پاکستان پرائیویٹ( لمیٹڈ)" جے ،این ،جے"
لندٹ اینڈ اشپرونگلی (SCHWEIZ) AG ("Lindt")

ترقی کی حکمت عملی اور مستقبل کی منصوبہ بندی:

( یو،بی،ایل) ’یونائیٹڈ برانڈز لمیٹڈ‘ ایک متحرک آرگنائزیشن ہے جس کا منصوبہ اپنے کوریج نیٹ ورک کو پاکستان میں مذید وسعت دینا ہے۔وسعت دینے کے منصوبے میں مذید انٹرنیشنل برانڈز کو پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں متعارف کرانا بھی شامل ہے۔